حمزہ حبیب نے اداکارہ مومنہ اقبال سے نکاح کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر حمزہ حبیب نے کہا کہ میں مومنہ کا ہونے والا شوہر نہیں بلکہ شوہر بن چکا ہوں، الحمدللہ ہمارا دو روز قبل نکاح ہو چکا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ،حمزہ حبیب کے خلاف جھنگ پولیس نے ثاقب چڈھر کو مبینہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں حمزہ حبیب نے مقدمے کو “جھوٹا اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مومنہ اقبال ان کی قانونی اہلیہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ مومنہ میری عزت ہے، وہ میری بیوی اور میری شیرنی ہے۔
حمزہ حبیب نے مزید الزام عائد کیا کہ ثاقب چڈھر نے سیاسی بنیادوں پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور اس سے قبل انہیں مومنہ اقبال سے علیحدگی کے بدلے مالی پیشکش بھی کی گئی۔
دوسری جانب اس معاملے پر ثاقب چڈھر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔