لوئر کرم:جے یو آئی رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر دستی بم سے حملہ

May 25, 2026 | 09:03:AM
لوئر کرم:جے یو آئی رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر دستی بم سے حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی ریاض شاہین کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لوئر کرم کے علاقے جنداڑی میں پیش آیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایم پی اے ریاض شاہین نے بتایا کہ حملے کے وقت وہ پشاور میں موجود تھے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کھانا کھانے میں مصروف تھے، دھماکے سے گھر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی