امریکا ایران میں ڈیل کی امید ،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد کمی کے بعد 97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل3.5 فیصد گر کر 91 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔
دوسری جانب جاپان کا نکئی انڈیکس بھی 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔