سکول میں فائرنگ:18طالبعلموں سمیت 21افراد جاں بحق

May 25, 2022 | 08:46:AM
سکول میں فائرنگ، فائل فوٹو
کیپشن: سکول میں فائرنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس  ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور  ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود سکول میں چھپالیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس ان ایکشن: اعجاز چودھری اور محمود الرشید گرفتار