نوجوانوں کیلئے گورنر ہاؤس آئی ٹی کورس دوبارہ شروع ہونے کی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زبیر راشد)سندھ کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی تعلیم کے نئے مواقع پیداہوگئے اورنوجوانوں کیلئے گورنر ہاؤس آئی ٹی کورس دوبارہ شروع ہونے کی خوشخبری سنادی گئی۔
گورنر نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس آئی ٹی پروگرام کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ نوجوانوں کی آئی ٹی تعلیم اولین ترجیح ہے۔
سربراہ گورنر آئی ٹی کورس دانیال ناگوری نے گورنر ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کے بعد طلبہ اور اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی ملاقات سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی اور پی ایم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق کے ساتھ ہوئی ہے، چند روز میں کلاسز دوبارہ فعال ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کھیلیں گے بیٹ پہ؛ پی ایس ایل11 کا نغمہ جاری
دانیال ناگوری کاکہناہے کہ طلبہ اے آئی تعلیم اور نصاب کے اہم ابواب پر توجہ دیں.