کھیلیں گے بیٹ پہ؛ پی ایس ایل11 کا نغمہ جاری

Mar 25, 2026 | 10:38:AM
کھیلیں گے بیٹ پہ؛ پی ایس ایل11 کا نغمہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا جسے  نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
اس گانے کا تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ ہے جس میں عاطف اسلم کے ساتھ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق فاسٹ باؤلر کورنٹی والش پی ایس ایل 11 کیلئے پاکستان پہنچ گئے
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔