گورنر پنجاب سے اختلافات ،ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی

Mar 25, 2024 | 15:27:PM
گورنر پنجاب سے اختلافات ،ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) گورنر پنجاب سے اختلافات پرایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی ہوگئے، گورنرپنجاب نے بھی پرنسپل کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی۔

پنجاب حکومت ستھیا گئی، پرنسپل ایچیسن کالج کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کر دی، گورنر پنجاب اور پرنسپل کا اصل جھگڑا میرٹ کے برعکس داخلوں پر ہے، ادھر پرنسپل ایچیسن کالج مائیکل اے تھامسن کے مستعفی ہونے پر طلباء کے والدین بھی میدان میں آگئے، والدین کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نےپرنسپل ایچی سن کالج کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ہے، گورنرپنجاب کا اصل جھگڑاپرنسپل کیساتھ میرٹ کے برعکس داخلے کا تھا، طلباء کے والدین کا گورنرپنجاب کیخلاف انکوائری کامطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنرنےگزشتہ سال بھی50سے زائد بچے میرٹ کے برعکس داخل کرائےتھے۔

ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ،ایچیسن کالج کے پرنسپل نےاپنے سٹاف کے نام خط میں لکھا ہے کہ بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے، انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں بچی، میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کی۔

 مائیکل اے تھامسن کا کہنا تھا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، سکولوں میں اقرباء پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا،سکول کے معاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سے چلنے والے سکول کے لئے ناقابل یقین ہے،یکم اپریل کو سکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

ضرورپڑھیں:پی پی رہنما میاں علمدار عباس مستعفی

ذرائع کے مطابق پرنسپل ایچیسن کالج کے گورنر پنجاب سے کچھ بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے،پرنسپل ایچیسن کالج گورنر پنجاب کے اپنے  خلاف  متعددغیر قانونی اقدامات سے ذہنی دباؤ میں تھے۔