پی پی رہنما میاں علمدار عباس مستعفی

Mar 25, 2024 | 12:56:PM
پی پی رہنما میاں علمدار عباس مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامرڈوگر،راؤدلشاد)مظفرگڑھ کے حلقے پی پی 269 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، دوبارہ گنتی شروع ہونے سے پہلے ہی پیپلزپارٹی کے ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

میاں علمدار عباس قریشی نےمستعفی ہونےسےمتعلق پارٹی کوآگاہ کردیا،میاں علمدار قریشی پی پی 269مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 میاں علمدار عباس قریشی کے مستعفی  ہونے کے حوالے سےپنجاب اسمبلی نے اپنی ویب سائٹ پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان