سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

Mar 25, 2024 | 12:35:PM
سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کر دیا۔

انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا، مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی،پیر سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لئے ملازمین کل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

 نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  گھروں سے نکل آئے