ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  گھروں سے نکل آئے

Mar 25, 2024 | 10:12:AM
 ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،آج بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

یادرہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ سیاسی میدان میں کود پڑیں،الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ بھی مل گیا