بھارت میں عام انتخابات، بی جے پی نے کنگنارناوت کو بھی ٹکٹ جاری کردیا

Mar 25, 2024 | 09:57:AM
بھارت میں عام انتخابات، بی جے پی نے کنگنارناوت کو بھی ٹکٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو رواں سال عام انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا ٹکٹ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی نے بھارت میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔ 

خیال رہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرچکا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ بھارتی ریاستوں میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔

 پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 12 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو 10 ریاستوں، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 8 ریاستوں، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 7 ریاستوں اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو 8 ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ 12 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد انڈیا سے ہوگا۔ پری پول سروے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مدت کیلئے وزیراعظم بننے کے قوی امکانات ہیں۔