"تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے اداکار گروچرن سنگھ لاپتہ ہوگئے

Apr 27, 2024 | 12:21:PM
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کے معروف سٹکام "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگن لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گروچرن کی گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروادی گئی ہے، تاہم ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گروچرن سنگھ کے والد نے دہلی پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا چار روز سے لاپتہ ہے,ان کے والد کے مطابق 22 اپریل کو دہلی چھوڑنے کے بعد سے سنگھ ممبئی نہیں پہنچے۔

اداکار کے والد ہرگیت سنگھ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے,گروچرن سنگھ کے والد کاکہناہے کہ  اہل خانہ نے کئی دنوں تک ان کی تلاش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشوں کا تیسراسپیل، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

اداکار کے اہل خانہ ان کی گمشدگی کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں، ان کی والدہ کی طبیعت بھی ناساز ہے،اداکار کے والد کے مطابق دہلی پولیس ان کے ساتھ بہت تعاون کر رہی ہے اور انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ادا کار کو جلد تلاش کرنے کی یقین دہانی بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گروچرن سنگھ نے ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں اپنے کردار کے بعد شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا تھا۔ تاہم، انہوں نے کچھ سال پہلے اپنے والد کی صحت خراب ہونے کے باعث اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے شو چھوڑ دیا تھا۔