سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

Apr 27, 2024 | 16:06:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد  آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  600 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپےکا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 514 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگیا ہے۔

آل  پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 2317 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔