نواز شریف اور مریم نواز کے بعد زرداری خاندان اچانک دبئی روانہ

Jun 25, 2023 | 23:21:PM
نواز شریف اور مریم نواز کے بعد زرداری خاندان اچانک دبئی روانہ
کیپشن: آصف زرداری اور بلاول دبئی روانہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دبئی میں سیاسی سرگرمیاں تیز  ہو گئیں، نواز شریف اور مریم نواز کے بعد زرداری خاندان اچانک دبئی روانہ ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہو گئے، وہ دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، وہ بیٹی کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے راہیں جدا کر لیں

دوسری جانب سفارتی زرائع  کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی دورہ چین منسوخ کرکے دبئی روانہ ہو گئے، وزیرخارجہ نے 26 جون کو 3 روزہ دورے پر چین کے شہر تیانجن جانا تھا, تاہم دورے کی شیڈیولنگ کے مسائل کے باعث دورہ چین ملتوی کیا گیا, وہ بھی دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے، وہ دبئی کے بعد سرکاری دورے پر چاپان روانہ ہوںگے۔