احسان اللہ ٹوانہ نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی 

Jun 25, 2023 | 21:55:PM
احسان اللہ ٹوانہ نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خوشاب سے منتخب پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ٹوانہ نے سیاست اور پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔
احسان اللہ ٹوانہ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ خرابی صحت کے باعث حلقے کے عوام کے دکھ سکھ میں شرکت میرے لئے مشکل ثابت ہو رہی ہے،صحت کی خرابی کے باعث میں عملی سیاست سے علیحدہ ہو رہا ہوں،تحریک انصاف میں رہتے ہوئے اگراس کیلئے کام نہ کر سکوں تو اس سے منسلک رہنا بے معنی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ شہدا کی یادگاروں اورفوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں،بطور ایک محب وطن پاکستانی اپنے وطن کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا زبردست حامی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ،بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟ افسوسناک خبر