سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

Jun 25, 2023 | 20:34:PM
سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سکھر میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سکھر میں تھانہ سائیٹ کی حدود آرائیں پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد جبکہ ایک ساتھی ڈاکو فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل سنیچنگ، چوری ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: صندل خٹک مجرمہ ہیں، سارے ثبوت موجود ہیں، حریم شاہ

گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل، پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت عارف مہر اور فیاض مہر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ مختلف اضلاع کے تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔