صندل خٹک مجرمہ ہیں، سارے ثبوت موجود ہیں، حریم شاہ

Jun 25, 2023 | 20:08:PM
صندل خٹک مجرمہ ہیں، سارے ثبوت موجود ہیں، حریم شاہ
کیپشن: حریم شاہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہاہے کہ صندل خٹک نے جو پریس کانفرنس کی ہے میں اس حوالے سے سارے ثبوت لے کر آئی ہوں،میں ثابت کر سکتی ہوں کہ صندل مجرم ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ کاکہناتھا کہ فرینڈز کی ایک دوسرے کے پاس ویڈیوز ہوتی ہیں،لیکن میں اتنی گھٹیانہیں ہوں کہ اس کی ویڈیو لیک کروں،وہ میرے قابل ہی نہیں ہے۔
ٹک ٹاکر کاکہناہے کہ میری ایک ہی شادی ہے جو پروپیگنڈہ کر رہے ہیں وہ ثبوت لے کر آئیں،حریم شاہ کا کہناتھا کہ اللہ مریم نواز کا حج قبول کرے،میں نے بھی حج کیلئے جانا تھا لیکن پاکستان میں میرے کچھ کیس ایسے تھے کہ باہر نہیں جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟