حکومت عوام سے لیوی، ٹیکس کے نام پر بھتہ اور جگا ٹیکس لینا بند کرے: حافظ نعیم الرحمان

Jul 25, 2026 | 17:39:PM
حکومت عوام سے لیوی، ٹیکس کے نام پر بھتہ اور جگا ٹیکس لینا بند کرے: حافظ نعیم الرحمان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ‏پٹرول کی قیمت کم ، اور لیوی ختم کرو، یہ بھتہ ٹیکس ہے،لیوی جگا ٹیکس ہے، یہ عوام پر ڈاکا ہے۔

پیغام رسانی کی ایپ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ 7 اگست کا احتجاج پاکستان  میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طلباء ، نوجوان، بائیکیا رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیرز، مزدور، کسان اور پوری قوم موٹرسائیکلز اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر آجائیں، پرامن سیاسی مزاحمت سے عوام اپنا حق لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا