این اے 175ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل 

Jul 25, 2025 | 22:13:PM
این اے 175ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل 
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر ڈوگر)مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔سابق وزیرمملکت و رہنما پیپلزپارٹی مہر ارشاد احمد سیال اور سابق ایم پی اے غلام قاسم ہنجراہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔سابق ایم پی ایز حماد نواز ٹیپو اور میاں علمدار عباس قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔سابق ایم پی اے عبد الحئی دستی اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اکرم خان چانڈیہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

این اے 175 سے نااہل ہونے والے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست کل آویزاں کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:والد کی وفات ،حماداظہر نے بڑا فیصلہ کرلیا