ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت،پولیس نے چالان تیارکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان پولیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاجہاں پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی۔
چالان کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائیگاجس کے بعدمتعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنایوسف کا قاتل قرار دیدیاہے،چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان تیار کرکےپو لیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاہے ، چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے ،پراسیکیوشن کی دورکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی جو راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پرمشتمل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع وائرل ویڈیو کے بعد ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت ساتھ نظرکیوں نہیں آتے؟
ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے،پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھو و دیگر گواہان بھی شامل ہیں،ملزم کے 164 کے اعترافی بیان کا بھی چالان میں حوالہ موجودہے ۔