متنازع وائرل ویڈیو کے بعد ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت ساتھ نظرکیوں نہیں آتے؟

Jul 25, 2025 | 11:13:AM
 متنازع وائرل ویڈیو کے بعد ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت ساتھ نظرکیوں نہیں آتے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نےہانیہ عامرسمیت مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
ایک وقت تھا جب ہانیہ عامر نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں ،تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں دیکھا گیا،یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو نامناسب لگا اوراس ویڈیو پر شدید تنقید کی گئی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،اس کے بعد سے عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔


اب ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران عاشر وجاہت نے کہا کہ ایک معروف اداکار نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ اپنے ٹیلنٹ کو پہچان سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب سے متعلق متنازع بیان ،حمزہ علی عباسی مشکل میں پھنس گئے
عاشر وجاہت نے واضح کیا کہ وہ اب بھی ان دوستوں کے ساتھ ملتے ہیں مگر ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔