حجاب سے متعلق متنازع بیان ،حمزہ علی عباسی مشکل میں پھنس گئے

Jul 25, 2025 | 10:51:AM
 حجاب سے متعلق متنازع بیان ،حمزہ علی عباسی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار حمزہ علی عباسی کو’’حجاب‘‘ سے متعلق بیان دینامہنگاپڑگیا۔
پیارے افضل، من مائل اورالف جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے حمزہ علی عباسی مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں حمزہ علی عباسی کا ایک پوڈکاسٹ کلپ سوشل میڈیاپروائرل ہوا ہے جس میں وہ اسلام میں حجاب کے تصور پر بات کر رہے ہیں،اس ویڈیو کلپ میں حمزہ علی عباسی کہتے ہیںکہ کیا سر ڈھانپنا لازمی ہے؟ نہیں، یہ لازمی نہیں ہے، سورۃ احزاب میں صرف ایک جگہ پڑھا کہ نبیؐ کی بیویوں اور اہلِ بیت کو سر ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی، باقی تمام مسلمان عورتوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔
حمزہ علی عباسی کے اس متنازع بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور متعدد افراد نے ان کے اس بیان کو ’’انتہائی غلط تشریح‘‘ قرار دے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


ایک صارف نے لکھا ’’یہ شخص بدقسمت ہے، اس کی اپنی من گھڑت تشریحات ہیں، افسوس ہوتا ہے جب باشعور لوگ لبرل خیالات کا شکار ہوجاتے ہیں۔‘‘ ایک مداح نے کہا ’’او بھائی، تم اپنی بیوی کو حجاب لینے کی تلقین نہ کرو لیکن ایسی غلط تشریحات کے ذریعے دوسری مسلمان خواتین کو بغاوت پر بھی نہ اکساؤ۔‘‘


کئی صارفین نے قرآن کی اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کے بیان کو چیلنج کیا جس میں کہا گیا ہے ’’اے نبی! اپنی بیویوں، بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادریں اپنے اوپر لپیٹ لیا کریں، اس سے زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچانی جائیں گی اور انہیں ستایا نہیں جائے گا۔‘‘ (سورۃ الاحزاب 33:59)

یہ بھی پڑھیں: بوٹاکس نہیں کروایا : اداکارہ کومل میرنےوضاحت پیش کردی
ایک مداح نے حمزہ علی عباسی کو آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا’’دین کے معاملات میں ان کے الفاظ کی کوئی حیثیت نہیں، یہ فلم اور ٹی وی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں وہیں تک محدود رہنا چاہیے، یہ دین کے دائرے میں آنے والے شخص نہیں ہیں۔‘‘
حمزہ علی عباسی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور حقائق پر مبنی حوالہ جات کے ساتھ ان کے مؤقف کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔