بوٹاکس نہیں کروایا : اداکارہ  کومل میرنےوضاحت پیش کردی

Jul 24, 2025 | 13:55:PM
 بوٹاکس نہیں کروایا : اداکارہ  کومل میرنےوضاحت پیش کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف  اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
’’مس ویٹ پاکستان‘‘ سے کیریئرکاآغازکرنےو الی اداکارہ اور ماڈل کومل میران دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں، ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعدمداحوں نے طرح طرح کے سوالات اٹھائے ہیں کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔
 اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے خوراک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے جو زیادہ تر ان کے چہرے پر ظاہر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا،عینی شاہدسمیع خان
کومل میرنے بتایا کہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی جس کیلئے انہیں بتایا گیا کہ بڑی سکرین پر بہتر دکھنے کے لیے صحت مند نظر آنا ضروری ہے ورنہ وہ سکرین پر چھوٹی نظر آئیں گی، اس لیے انہوں نے زیادہ کھانا شروع کیا اور فطری طور پر وزن بڑھایا۔


کومل میر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چہرے پر فلرز کروائے ہیں،اس حوالے سے  انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ خوبصورت اور صحت مند محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار رہی ہیں۔