منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا،عینی شاہدسمیع خان 

Jul 24, 2025 | 13:18:PM
 منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا،عینی شاہدسمیع خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑے پر اپنامؤقف پیش کردیا۔
ڈرامہ’’ محبت کی آخری کہانی ‘‘کے سیٹ پر اداکارہ علیزے شاہ اوراداکارہ منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر اداکار سمیع خان نے اپنا مؤقف پیش کر تے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا۔


سمیع خان کے مطابق منسا تھپڑ مارنے کے بعد میک روم میں آئیں جہاں علیزےشاہ ان کے پیچھے آئیں اور انہوں نے ردعمل میں منسا کی جانب چپل پھینکی جو کسی کو نہیں لگی، تاہم اس کے باوجود علیزے شاہ نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام مکمل کیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔


سمیع خان نےکسی کانام لیے بغیربتایاکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے اتنے چرچے ہیں کہ سب جانتے ہیں سمیع علیزے شاہ اور منسا کی بات کر رہے ہیں۔
سمیع خان نے علیزے شاہ کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل صورتحال کے باوجود اپنے کردار سے انصاف کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کارتک آریان کیساتھ بھارتی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی : جنت مرزا کا انکشاف
 واضح  رہے کہ اس تنازع پر پہلے ہی سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو چکی ہے اور اب علیزے شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس پر مزید وضاحت پیش کر دی ہے،تاہم ابھی تک منسا ملک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ 
علیزے شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنے دیگر سکینڈلز پر بھی وضاحت پیش کی ہے۔