جب پاکستان افغانستان میں ٹھکانوں کو نشانہ بناتاہےتو دہشتگرد جواب دیتےہیں، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد اس کا جواب دیتے ہیں۔
خبر ایجنسی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اورکسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد جواب ضرور دیتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا، حالیہ ہفتوں میں فورسز نے کئی حملے ناکام بنائے، سکیورٹی فورسز نےافغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ۔ سکیورٹی اداروں نے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں، درجنوں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں اور معاونین کو حراست میں لیا ہے۔
ی ہبھی پڑھیئے: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ندیم بارا کے پلازہ پر لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی