پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ندیم بارا کے پلازہ پر لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں لیسکو کے انجینئیروں نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک ندیم بارا کے بھائی کے پلازے پر چھاپہ مارا اور باثر سیاستدان کے بھائی کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
لیسکو کے انجینئیرز کے چھاپے کے دوران جہانگیر پلازہ میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ۔
لیسکو حکام نے سابق ایم پی اے ملک ندیم بارا اور جہانگیر بارا کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں دے دیں ۔
لیسکو کے رانا ٹاؤن کے ایس دی او عبدالتواب نے بتایا ہے کہ جہانگیر پلازہ میں لیسکو کی مین لائنوں سے ڈائریکٹ تارین لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
لیسکو کی مین لائنوں سے بجلی چرا کر مالکان ڈائریکٹ سپلائی سے کئی فلیٹس، بیکری اور ریسٹورنٹ میں بجلی مہیا کر رہے تھے۔ لیسکو حکام کے چھاپے کے وقت بھی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

ایس ڈی او رانا ٹاؤن سب ڈویژن نے بتایا کہ ندم بارا کا پلازہ بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے نادہندہ ہے۔ جہانگیر پلازہ کے ذمہ 15 لاکھ روپے کا واجب الادا ہے۔ ایس ڈی او رانا ٹاؤن نے گزشہ بلز کی ادائیگی نہ ہو نے کی وجہ سے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے تھے۔ اثر و رسوخ رکھنےکے زعم میں مبتلا پازہ کے مالکان نے بجلی کمپنی کے واجبات ادا کر کے بجلی کا کنکشن بحال کروانے کی بجائے خود لیسکو کی تاروں سے بجلی چرا کر سپلائی کرنا شروع کر دی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئیر سینٹرل سرکل جمشید زمان کی ہدایت پر آج جہانگیر پلازہ میں بجلی چوری پکڑنے کے لئے آپریشن کیا گیا۔
