بہاولپور: بھتیجے نے 3 سگی پھوپھیوں کو قتل کردیا

Feb 25, 2023 | 10:08:AM
بہاولپور: بھتیجے نے 3 سگی پھوپھیوں کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھتیجے نے اپنی تین سگی پھوپھیوں کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سول لائن میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

تینوں سگی بہنوں شمیم بی بی، پروین بی بی اور شاہین بی بی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے، قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ فارنزک ٹیم اور کرائم سین ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ قتل کی وجہ جاننے کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔