پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

Feb 24, 2023 | 19:09:PM
پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں
کیپشن: ٹرانس جینڈر   اینکر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر   اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران  بال بال بچ گئیں۔

ٹرانس جینڈر   اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،   پولیس کو دیئے گئے  بیان میں مارویہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران  ان پر فائرنگ کی گئی۔

مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔

چند سال قبل نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کیلئے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ  بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ پھر گر گیا