کرینہ کپورکورونا کی قید سے آزاد ۔۔کرسمس لنچ پر پہنچ گئیں

Dec 25, 2021 | 16:31:PM
کرینہ کپور، فیملی کے ہمراہ
کیپشن: کرینہ کپور قرنطینہ پورا کرنے کے بعد فیملی کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکورونا سے صحتیابی کے بعد پہلی بار اپنی فیملی کے ہمراہ کرسمس لنچ کیلئے پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی خفیہ شادی ۔۔نیا پنڈورا باکس کھل گیا
تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور اپنا قرنطینہ پورا کرنے کے بعد ایک بار پھر اپنی فیملی کے ہمراہ نظر آئیں کرینہ کپور کے دونوں بیٹے اور شوہر سیف علی خان بھی ان کے ہمراہ نظر آئے ۔پٹودی فیملی کونال کپور کے گھر کرسمس لنچ کیلئے پہنچی جہاں انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں اور کرینہ کپور بہت خوش نظر آرہی تھیں۔


واضح رہے کہ کرینہ کپورکو دو ہفتے قبل کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد انہوںنے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔ جمعہ کوجب ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو ان کاکورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا ۔ اپنی صحت یابی کے بعد ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا"میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے سیف علی خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے شوہر آپ کا شکریہ کہ آپ مجھے گھر والوں سے دورایک کمرے میں بند کیا ۔میری طرف سے آپ سب میری کرسمس ۔۔میری دعا ہے آپ محفوظ رہیں! بچوں سے اتنی مدت بعد مل کر ایسے لگا جیسے میں ان سے پہلی بار مل رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان اور شاہ رخ مدتوں بعد پھر ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر