سلمان اور شاہ رخ مدتوں بعد پھر ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر

Dec 24, 2021 | 13:07:PM
شاہ رخ خان ، سلمان خان
کیپشن: شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات اکثر میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں ۔ان کے بارے میں اکثرقیاس آرائیاں کی جاتی رہیں ۔دونوں کے فینز یہ سمجھتے ہیں شاید سلمان خان اور شاہ رخ کے تعلقات کشیدہ رہتے ہیں۔مگر سلمان اور شاہ رخ خان کئی بار وضاحت دے چکے ہیں کہ ان کے تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں ۔جب شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے مشکل میں پھنسے تھے تو سلمان خان نے نہ صرف ان کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا تھا بلکہ ان کے گھر بھی گئے تھے اور سلمان نے ان کی وجہ سے اپنی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کامیڈین معین اختر کوگوگل کا خراجِ عقیدت
اب سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک بار پھر فلم کے سیٹ پر اکٹھے نظر آرہے ہیں ۔سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ جاری ہے ۔اس میں سلمان خان ، شاہ رخ خان اور کترینہ کیف اکٹھے کام کررہے ہیں ۔تینوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔شاہ رخ خان اس فلم میں ایک را کے افیسر کا کردار اداکررہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 12 دن کے لیے ممبئی میں ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پٹھان کی شوٹنگ کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ پہلے ہونے تھی مگر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:جیکولین فرنینڈس کی پریشانی میں اضافہ۔۔ کروڑوں کے تحائف ضبط