جیکولین فرنینڈس  کی پریشانی میں اضافہ۔۔ کروڑوں کے تحائف ضبط

Dec 23, 2021 | 15:55:PM
جیکولین فرنینڈس  کی پریشانی میں اضافہ۔۔ کروڑوں کے تحائف ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کوایک اوربری خبرکا سامنا۔ بھتہ خوری کے ملزم سے ملے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ بھتہ خوری اورفراڈکیس  میں شامل تفتیش جیکولین فرنینڈس کوبھتہ خوری کے ملزم کی جانب سے دئیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔

200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

   یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا فیصلہ برقرار

200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے مرکزی کردار سیکیش چندرشیکھرنے جیکولین فرنینڈس کو10 کروڑروپے کے تحائف دئیے تھے۔

یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتیحی سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ نورا فتیحی کودئیے گئے تحائف بھی ضبط کئے جائیں گے۔

   یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹیز طلبا کیلئے خوشخبری

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی بیرون ملک سفرکی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے۔