مریم نواز فری وائی فائی سروس کا انعقاد  ، 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو  

May 04, 2024 | 14:43:PM
مریم نواز فری وائی فائی سروس کا انعقاد  ، 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کا انعقاد ، فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو کر دیا گیا۔

مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی سینٹر نے شہر لاہور میں وائی فائی سروس  فری کر دی،ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی فراہم کر رہے ہیں،شہری کسی بھی ایمرجنسی میں CM Maryam Nawaz Free Wi-Fi کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔شہری فری وائےفائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ و واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔شہر بھر میں نصب ہر فری وائے فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازفری وائےفائی سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئےہے، وائے فائی کے ذریعے مختلف ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، وائےفائی کو ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ، وائےفائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے،فری وائےفائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک و دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے بھی نہیں ہے۔