کروڑوں روپے کی جعل سازی،ایف آئی اے نے گیپکو افسران کو گرفتار کرلیا

Apr 17, 2024 | 13:32:PM
گیپکو میں جعل سازی کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایف آئی اے  نے گوجرانولہ میں گیپکو افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گیپکو میں جعل سازی کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایف آئی اے  نے گوجرانولہ میں گیپکو افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

گرفتار افسران میں گریڈ 17اور16 کے ریوینیو آفیسرز، اسسٹنٹ مینیجر، ایڈیشنل اسسٹنٹ مینیجر، اکاونٹس افسران اور کمرشل اسسٹنٹ شامل ہیں۔

ملزمان بجلی کے بلز جعل سازی کرکے سسٹم میں جمع ہونا ڈال دیتے اور صارف کے پیسے ہڑپ کرجاتے۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

ڈائریکٹر ساجد اکرم کا کہنا تھا کہ جب بینک سکرول منگوائی گئی تو رقم میں بہت فرق آیا۔ بینک سکرول سے صارفین کے صارف نمبر کی تحقیقات کی تو معاملہ سامنے آگیا۔ 

ملزمان نے گزشتہ سال کے دوران جعل سازی سے قومی خزانے کو 105ملین کا نقصان پہنچایا۔ گرفتار افسران کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔