راولپنڈی؛موٹروے افسران سے بدکلامی اورگاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار

Apr 24, 2024 | 19:48:PM
راولپنڈی؛موٹروے افسران سے بدکلامی اورگاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار
کیپشن: خاتون کی گاڑی پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ پر خاتون اور موٹروے افسران کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ ،راولپنڈی پولیس نے واقعہ میں ملوث خاتون کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی بد کلامی اور موٹر وے افسران پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،خاتون کے خلاف موٹر وے پولیس افسر کی مدعیت میں 2 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ،خاتون کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ نصیر آباد پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا ،خاتون کو موٹر وے پولیس اہلکاروں نے تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ پر روکا تھا ۔
راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے خاتون رو پوش تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت سے بڑا استعفیٰ آ گیا