پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑڈالرجاری کرنے کی منظوری 

Apr 29, 2024 | 22:35:PM
پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑڈالرجاری کرنے کی منظوری 
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑڈالرجاری کرنے کی منظوری دیدی ۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کااعتراف کیا،اجلاس میں پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا، پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر اسی ہفتے موصول ہونے کا امکان ہے۔
آخری قسط کی منظور ی سٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت دی گئی ،3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں،رقم منتقل ہوتے ہی 9 ماہ کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل ہو جائے گا، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو کتنی قید اور جرمانہ ہوگا؟نوٹیفکیشن جاری