مسجد نبوی ﷺ میں موسلادھار بارش، ویڈیو وائرل

Apr 29, 2024 | 23:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) مدینہ منورہ میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا، بارش میں بنی مسجد نبوی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں گنبد خضرٰی پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر  سوشل میڈیا کی زینت بن گئے، نمازیوں نے بارش کے دوران اللہ کے حضور دعائیں مانگیں اور شکر ادا کیا۔

 دوسری جانب مدینہ منورہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ، صحرائی وادیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا