لاہور میں تعینات سول ججز کی بڑی تعداد کے تقرر و تبادلے

Apr 30, 2024 | 00:41:AM
لاہور میں تعینات سول ججز کی بڑی تعداد کے تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور میں تعینات سول ججز کی بڑی تعداد تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد لاہور میں تعینات سول ججز کی ایک بڑی تعداد کے تقرر و تبادلوں کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج  رانا محمد عباس کا  علی پور سے لاہور، طارق محمود  کا بکھر سے لاہور، سول جج  ساجد یعقوب کا بھوانہ  سے لاہور ، مبارک علی کا  چیچہ وطنی سے لاہور تبادلہ 

  سول جج فیصل مجید کا  ڈسکہ سے لاہور, محمد مسعود اصغر کا دیپال پور سے لاہور, سول جج صبا شاہین کا فیصل آباد سے لاہور اور محمد عثمان کا گوجرہ سے لاہور تبادلہ ہو گیا۔

سول جج کا رضوان علی گجرانوالہ سے لاہور ، فیصل محمود کا  گجرات سے لاہور، سول جج  محمد بلال خان کا  جھنگ  سے لاہور، حق نواز کا  کمالیہ  سے لاہور، سول جج  طارق بشیر خانیوال سے لاہور، علی اکبر کا کوٹ ادو سے لاہور تبادلہ ہوا، اسی طرح سول جج  رضوان احمد کا  لاہور سے پتوکی، مس نبیلہ ظہیر کا  لاہور سے گجرات، سول جج  نوید احمد کا  لاہور سے کبیر والا، مجاہد کریم لاہور سے نارووال، سول جج  بلال منیر کا لاہور سے بھوانہ، مس خدیجہ فاروق کا لاہور سے گجرانوالہ، سول جج مس صبا عالم کا لاہور سے راولپنڈی، عدنان لیاقت کا  لاہور سے جلال پور پیر والا، سول جج چوہدری فراز تبسم کا  لاہور کینٹ سے ملتان اور مس سمیرا اسلم کا  لاہور کینٹ سے نارووال  تبادلہ ہو ا۔

تبادلہ ہونے والے ججز میں سول جج  غلام شبیر کا  ملکوال سے لاہور کینٹ، محمد طیب خان  کا ملکوال سے لاہور کینٹ، سول جج مس صبا رزاق کا  منڈی بہاؤدین سے لاہور ،  شوکت علی کا  میاں چنوں  سے لاہور، سول جج  آصف بشیر کا  میاں چنوں سے لاہور، سعید احمد کا  ملتان سے لاہور کینٹ، سول جج صائم رضا شاہ کا  لاہور ، محمد نعیم کا  پیپلاں سے لاہور تبادلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تبدیل ہونے والے سول ججز کو 3 مئی بروز جمعہ تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔