وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے ملاقات ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Apr 30, 2024 | 00:45:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم  شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی کرنے اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامعہ پروگرام مرتب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت نے ترک بری فوج کے کمانڈو کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوزا دیا