Apr 02, 2024 | 10:58:AM

حکومت پر فرض ہے کہ قانون سازی کرے،مصدق ملک

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں قیمت اور عالمی منڈی میں مہنگا ہونے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بڑھی۔وزیرپٹرولیم

حکومت پر فرض ہے کہ قانون سازی کرے،مصدق ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)مسلم لیگ ن کے سینیٹ کیلئے امیدوار ،وزیر پٹرولیم مصدق ملک  پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔کہتے ہیں کہ عوام کو مبارک دیتا ہوں کہ آج الیکشن کے بعد دونوں ہائوس مکمل ہو جائیں گے،قانون سازی کا عمل شروع ہو جائے گا،ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، عوام کے لئے آئین سازی کرنا ضروری ہے،یہ جمہوریت کی معراج ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر فرض ہے کہ قانون سازی کرے اور اپوزیشن پر فرض ہے کہ بھرپور انداز میں مخالفت کرے اور خامیوں کی نشاندہی کرے،ہمارے ووٹ زیادہ ہیں، اتحادیوں کے شکرگزار ہیں،پی پی کے ساتھ اچھے طریقے سے اتحاد آگے بڑھ رہا ہے،پی پی نے ابھی تک غیر مشروط سپورٹ کی اور اب بھی کر رہے ہیں،پی پی کے ساتھ کوئی وعدہ یا لین دین نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 3 مختلف ہدف ملے،عوام کی قوت خرید بڑا ہدف ہے۔ تیل کی قیمت میں کمی و بیشی ہورہی ہے۔روس،یوکرین کی لڑائی اور اسرائیل کی بربریت سے عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال ہے،کویت اور دیگر ممالک سے سستا تیل بہت کم مقدار میں ملتا ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں قیمت اور عالمی منڈی میں مہنگا ہونے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بڑھی۔

ضرورپڑھیں:سینیٹ الیکشن،تین صوبوں،قومی اسمبلی میں پولنگ جاری،خیبرپختونخوا میں انتخاب ملتوی
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے توانائی کی سستی توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،18 سے 20 ارب ڈالر کی توانائی امپورٹ کرتے ہیں،پاکستان بہت کم کاربن خارج کر رہے ہیں اور ماحول کو نقصان نہیں پہنچا رہا،ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ کیونکہ اسی سے معاشی استحکام آئے گا،شہباز شریف نے ہاتھ آگے بڑھایا تھا لیکن سابق حکومت نے جھٹک دیا،نوازشریف نے بھی مفاہمت کی بات کی،الیکشن کے بعد ہم نے دوبارہ پی ٹی آئی کو دوبارہ دعوت دی کہ وہ آئیں اور حکومت بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر اکثریت میں تھی تو آگے بڑھتی تو عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کرتی،پی ٹی آئی نے کوئی تعمیری و مثبت سیاست نہیں کی، پی ٹی آئی کے گھیرائو جلائو کی بات کی،ہماری طرف سے اگر جھول ہے تو اسے بہتر کرنا چاہیئے،ہم ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،کسی آدمی کے گھر میں 8 سے 9 گھنٹے گیس چل رہی ہے تو اس پر اضافی بوجھ نہیں ہونا چاہیئے،اوگرا سے درخواست کی ہے اور بین الاقوامی کمپنی سے کہا ہے کہ وہ دونوں کمپنیوں کا آڈٹ کرے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غیر ذمہ داری سے گیس کمپنیاں آگے بڑھ رہی ہیں،اگر کہیں غیر ذمہ داری نظر آئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،ایس این جی پی ایل کے حکام سے6 گھنٹے کی ملاقات ہو چکی اور ایس ایس جی ایل سے آج شام تک ملاقات ہو گی،دیکھیں گے کہ دونوں کمپنیاں کس طرح گیس کی اضافی قیمت مانگ رہے ہیں،اوگرا سے 2 گھنٹے ملاقات کی، اس سے بہتری آئے گی،آئی ایم ایف کے حوالے سے پٹرول کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوا،ایرانی یا کہیں سے اسمگل تیل آ رہا ہے تو فائدہ اسمگلر کو ہوتا ہے۔وزیراعظم نے اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے احکامات دئیے ہیں،ہمارے بارڈر کو عالمی بارڈر کے مطابق ہونا چاہئے۔

سینیٹ کی تمام نشستیں ہم جیتں گے:ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ججز خط پر اپنی رائے ہے، اس کے بنیادی ڈھانچے پر بات کرتا ہوں،اگر خط لکھا گیا تو ان بنیادی ڈھانچے کے مطابق تعیناتی کیسے ہوتی ہے،اگر بنیادی ڈھانچے نے اس کی تعیناتی واضح کر دی سب سامنے آئے گا،سینیٹ کی تمام نشستیں ہم جیتں گے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد ہے اس کے مطابق وہ ہمیں سپورٹ کر رہی ہے۔