Mar 14, 2024 | 11:07:AM

بھاری اکثریت سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے:مولانا عبدالغفور حیدری

بھاری اکثریت سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے:مولانا عبدالغفور حیدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینینٹ کی سیٹ پربھاری اکثریت سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چند دن پہلے اجلاس ہوا ط جس میں طے پایا کہ ضمنی انتخاب میں یہاں جمعیت علمائے اسلام پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرے گی،بلوچستان میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن بشمول باپ اور دیگر جماعتیں جے یو آئی کو سپورٹ کریں گی،بھاری اکثریت سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے۔

 ضرورپڑھیں:ایوان بالا کی 6نشستوں کیلئے مقابلہ شروع،شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امید ہے ہمارے امیدوار بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،حکومت سازی میں ہم حصہ نہیں لیں گے،پارلیمنٹ میں جہاں ضرورت پڑی ہم حصہ لیں گے،حکومت سازی کے لیے وہی فیصلہ ہے جو پہلے کیا تھا۔

جبکہ  سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خان صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا، تمام اراکین کے ساتھ  رابطے میں ہوں، اگر آج حقیقی نمائندوں نے ووٹ دئیے تو کامیابی ہماری ہوگی، ایک جانبدار الیکشن کمیشن کے فیصلے ہم پر آج بھی مسلط ہیں۔