Apr 02, 2024 | 09:59:AM

سینیٹر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟نشستوں کی تقسیم کا فارمولا کیا ہے؟

سینیٹر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟نشستوں کی تقسیم کا فارمولا کیا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی جب کہ خیبرپختونخوا میں کشمکش برقرار ہے۔سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔سینیٹر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟نشستوں کی تقسیم کا فارمولا کیا ہے؟

سینیٹ الیکشن کے لیے درست بیلٹ پیپرز کی تعداد کو 96 سے ضرب دے کر اسے نشستوں کی تعداد سے تقسیم کردیاجائےگا اوریوں جواب میں آنے والا عدد ایک کوٹہ بن جائےگا۔

سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کوٹے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جائیں، ووٹ گننے کے عمل میں تمام امیدواروں کو ملنے والے پہلے ترجیحی ووٹ کے تناسب سے پیکٹس بنا دیے جائیں گے جو امیدواروں کے لیے ملنے والی پہلی ترجیح کے اعتبار سے ہوں گے۔

ضرورپڑھیں:سینیٹ کی 30 کیلئے پولنگ جاری،خیبرپختونخوا میں غیریقینی کی صورتحال برقرار

امیدواروں کو ملنے والی پہلی ترجیح کے ووٹ کو 100 سے ضرب دیا جائےگا، کوٹے سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کامیاب قرار دیے جائیں گے اور انہیں ملنے والے اضافی ووٹ دیگر امیدواروں میں بانٹ دیے جائیں گے۔

ایسا کرتے ہوئے اضافی ووٹوں پر ووٹرز کی دوسری ترجیح والے امیدوارکو دیکھاجائےگا اور ایک بارپھرکوٹہ بنےگا۔ اس کے بعد دوسری ترجیح والے امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی، دوسری ترجیح پر زیادہ ووٹ لینے والا کامیاب قرارپائے گا۔

اضافی ووٹ ختم ہو جانے پر امیدواروں کے اخراج کا سلسلہ شروع کردیاجائےگا، سب سے کم ووٹ لینے والا مقابلے سے باہر ہو جائےگا اور اسے ملنے والے اصل ووٹ دیگر امیدواروں میں منتقل کردیے جائیں گے۔

یاد رہے پاکستان کا پارلیمنٹ دوایوانوں پر مشتمل ہے۔ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل ایوان کو ایوان زیریں جبکہ سینیٹرز پر مشتمل ایوان کو ایوان بالا کہتے ہیں،قانون سازی کیلئے دونوں ایوانوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔