’بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ سکھایا کہ لڑنا ہے‘علی امین گنڈا پورکا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان

Apr 02, 2024 | 11:37:AM
’بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ سکھایا کہ لڑنا ہے‘علی امین گنڈا پورکا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ سکھایا کہ لڑنا ہے،کسی صورت بھی خواتین کی نشستیں ان کو نہیں دیں گے۔

 خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ ملک میں باربار آئین توڑا جارہاہے، ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی جارہیں،ہماری نشستیں کسی اور کو کیسے دی جاسکتی ہیں؟ کسی صورت خواتین کی نشست ان کو نہیں دینگے،غیر آئینی لوگوں کو حلف لینے نہیں دینگے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی  میں اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو سینیٹ انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست دی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا اس لیے سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے غیرمعینہ مدت تک خیبرپختونوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی کردیا ۔