Mar 14, 2024 | 12:00:PM

سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے ،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

 سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے ،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف،راؤ دلشاد)الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس  لیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح  9 بجے سے شام 4 بجےتک ہوگی۔

ضرورپڑھیں:ایوان بالا کی 6نشستوں کیلئے مقابلہ شروع،شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی

پنجاب کی 12 نشستوں کیلئےپنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی،پنجاب میں 7 جنرل، 2 خواتین،2 ٹیکنوکریٹ جبکہ 1اقلیتی نشست کا الیکشن ہوگا،امیدوار 15 سے 16 مارچ تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کراسکتے ہیں،ریٹرننگ آفیسرز 17 مارچ کو امیدواروں کے نام شائع کرینگے،19 مارچ تک سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے پر21مارچ تک اپیل دائر کی جاسکے گی۔

 الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق 7 جنرل ، 2 ٹیکنوکریٹ و علماء اور 2 خواتین کے مخصوص نشستوں پر یہ انتخابات 2 اپریل 2024 کو ہونگے،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 مارچ 2024 سے 16 مارچ 2024 تک صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔17 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ 2024 تک ہوگی۔

کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی،ان اپیلوں پر فیصلہ 25 مارچ تک کیا جائیگا،26 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27مارچ تک واپس لے سکیں گے، اب تک جنرل نشستوں کے لئے 41 امیدواروں ، خواتین کے لئے 6 اور ٹیکنوکریٹس کے لئے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔

واضح رہےکہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے جس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔