Apr 02, 2024 | 12:35:PM

الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی نہیں کرنے چاہیے؛بیرسٹر گوہر خان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر  گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم آزاد امیدوار نہیں ہیں ،باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے،720 صفحات کی دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں۔

بیر سٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹرکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام شامل تھا،اسپیکر کا یہ قراردینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں ہے ۔

سینیٹ الیکشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخواہاسمبلی میں  الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہئیں،آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی جماعت کو اس کی جیتی  ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دیں گے ، اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں، کے پی میں اور وہ 30 سیٹیں اور مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ سکھایا کہ لڑنا ہے‘علی امین گنڈا پورکا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان