Apr 02, 2024 | 10:13:AM

سینیٹ الیکشن،پنجاب میں کتنی نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے؟

سینیٹ الیکشن،پنجاب میں کتنی نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )پنجاب میں سینیٹ کی 5 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کو آج پولنگ سٹیشن کا درجہ دے دیا گیا،پنجاب اسمبلی آج الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہوگی،پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 2، ٹیکنو کریٹ کی 2،اقلیت کی ایک نشست پرانتخاب ہورہا ہے۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن سینیٹ کی مزید 5نشستیں حاصل کرنے کیلئے پرامید ہے۔مسلم لیگ ن اور اتحادی پہلے ہی سینیٹ کی 5جنرل نشستیں جیت چکے،پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 218ہے۔مسلم لیگ ن کی اتحادی ،مسلم لیگ ق کی 10، پیپلزپارٹی کی 14 نشستیں ہیں،پنجاب اسمبلی میں ضیاء لیگ کی 1 سیٹ ، آئی پی پی کی 3 نشستیں ہیں،پنجاب میں حکومتی اتحاد کو مجموعی طورپر 246 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

ضرورپڑھیں:سینیٹ کی 30 کیلئے پولنگ جاری،خیبرپختونخوا میں غیریقینی کی صورتحال برقرار
پیپلزپارٹی خواتین، ٹیکنوکریٹ ،اقلیتی نشست پرن لیگ کو سپورٹ کرے گی،پیپلزپارٹی پہلے ہی خواتین کی نشست پر فائزہ ملک کو ریٹائر کرنے کا اعلان کر چکی،پنجاب اسمبلی میں سنیُ اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 107 ہے،تحریک لبیک کا ایک ووٹ کس کو ملے گا تاحال فیصلہ سامنے نہیں آسکا،مسلم لیگ ن نےخواتین کی نشست پر انوشہ رحمان ،بشریٰ انجم بٹ کو نامزد کیا،سنی اتحاد کونسل نے خواتین کی مخصوص نشست پر صنم جاوید کو نامزد کیا،ٹیکنو کریٹ پر مسلم لیگ ن نے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کو نامزد کیا،سنی اتحاد کونسل نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پرڈاکٹر یاسمین راشد کو نامزد کیا،اقلیتی نشست پر خلیل طاہر سندھو مسلم لیگ کے امیدوار ہیں،سنی اتحاد کونسل نے اقلیتی نشست پر آصف عاشق کو نامزد کیا۔
پنجاب میں پرویز رشید ، طلال چوہدری ، محسن نقوی، ناصر بٹ ، احد چیمہ،سنی اتحاد کونسل کے حامد خان ایڈووکیٹ ،راجہ ناصر عباس بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔