مولانا فضل الرحمٰن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Apr 17, 2024 | 13:09:PM
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا حماس  کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،  اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس رہنما کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا حماس  کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،  اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس رہنما کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی۔

 مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر علامہ راشدمحمود سومرو  کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی جس میں راشد سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمٰن کا تعزیتی خط پیش کیا۔

خط میں مولانا فضل الرحمٰن نے لکھا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔ فلسطینیوں کی شہادتوں پر عالمی برادری اور مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان کے قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی والوں کی لوٹ مار اور محسن نقوی

اسماعیل ہنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہل غزہ علماء اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر شکرگزار ہیں۔