آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک لینڈفورسز کمانڈ رکی ملاقات

Apr 29, 2024 | 19:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک لینڈفورسزکے کمانڈرنے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعاون پربات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے باہمی تاریخی ،ثقافتی اورمذہبی تعلقات پراطمینان کااظہارکیا، آرمی چیف نے مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون کومزیدمضبوط بنانے پرزوردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈفورسزکے کمانڈرنے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردارکوسراہا،ترک کمانڈرکی جی ایچ کیوآمدپریادگارشہدپرحاضری دی اور پھول رکھے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق وچوبنددستے نے ترک کمانڈرکوگارڈآف آنرپیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس، مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حمایت میں بول پڑے