سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

Apr 29, 2024 | 15:41:PM
سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا،پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی آگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب پاکستان میں فی تولہ سونا  2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

 اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔