ہانیہ عامر اور نعمان اعجاز کے بیٹے کے درمیان قربتیں ، ویڈیو نے سوالات اُٹھا دیئے

May 05, 2024 | 00:30:AM
ہانیہ عامر اور نعمان اعجاز کے بیٹے کے درمیان قربتیں ، ویڈیو نے سوالات اُٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں شمار کی جانے والے خوبرو اور نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر  آئےروز اپنی ویڈیوز کے باعث تنقید کی زد میں رہتی ہیں کبھی ان کسی میل اداکار کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آجاتی ہے تو کبھی وہ کسی پارٹی میں نظر آتی ہیں، یہاں تک کہ مداح ان کو ان کے لباس کی وجہ سے بھی کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اس بار بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے  اور ویڈیو میں دوسرا شخص کوئی اور نہیں بلکہ نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجازہیں جنہوں نے اپنا پراجیکٹ ہی ہانیہ عامر کیساتھ کیا تھا ۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاویار ہانیہ کے انتہائی قریب  ہو کر ان کے کان میں سرگوشی کرتے ہیں جس کے بعد ہانیہ مسکرادیتی ہیں ، دونوں پارٹی میں داخل بھی ایک ساتھ ہوتے ہیں اور پھر پورے فنکشن میں ایک ساتھ ہی دکھائی دیئے ،مختصر ویڈیو دراصل شیربانو اور شاہنواز کی سنگیت نائٹ کی ہے ۔ 

ویڈیو کا وائرل ہونا تھا کہ  سوشل میڈیا صارفین نے اپنا محاذ سنبھال لیا ، پھر کیا تھا کسی نے صرف ماشااللہ  پر اکتفا کیا تو کسی نے  دونوں کو شادی کا مشورہ دے دیا، لیکن کچھ دل جلے ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ تک کہہ دیا کہ ہانیہ عمر میں زاویار کی امی لگتی ہیں ، ایک صارف نے زاویار کو مشورہ دیا کہ وہ ہانیہ سے دور ہی رہے تو اچھا ہے ، ان سب میں لڑکیاں بھی کم نہ تھیں ایک لڑکی نے سوال کیا کہ ہانیہ کے بال اتنے جلدی کیسے بڑے ہو گئے ، جس کا جواب ایک اور خاتون صارف نے دیا کہ یہ ویگ (نقلی بال ) ہیں ۔