کراچی: شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 5 ملزم گرفتار

May 04, 2024 | 11:57:AM
کراچی کے علاقے جنت گل سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) کراچی کے علاقے جنت گل سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق  کراچی کے علاقے جنت گل سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں رضوان، حکیم عرف نواب عرف چیچو، طالب، آصف عرف وسیم عرف منہ اور محمد عجب خان شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرکے شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 
رینجرز حکام نے بتایا  کہ ملزم رضوان اور حکیم نواب عرف چیچونے چاند رات کو بلاک 21ایف بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں مسجد کے سامنے بیٹھے دو شہریوں کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھینے کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم آصف عرف وسیم عرف منہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عائشہ منزل کے قریب شہری فیضان اسلم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی کرنے کاانکشاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی
اُن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں۔ ملزمان نے تین ہٹی کے علاقے میں ایک چائے کے ہوٹل سے اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ترجمان